مزاروں پر جانا

جواب: اس معاملے میں استدلال کا طریقہ بہت سادہ ہے وہ اختیار کیجیے۔وہ یہ کہ آپ وہاں کیوں جارہے ہیں؟جانے والے سے پوچھئے۔کس لیے جارہے ہیں۔اس کا جو جواب ملے گا اس پر بات ہو گی دو جواب ہو سکتے ہیں۔ایک جواب یہ ہو سکتا ہے کہ میں ان سے مانگنے جا رہا ہوں ۔تو اس کے تو شرک ہونے میں کوئی شبہ نہیں ہے ۔دوسرا جواب یہ ہو سکتاہے کہ وہاں دعا زیادہ قبو ل ہوگی۔تو میں پوچھوں گا کہ اس کی دلیل ؟یہ بات کہ کہاں دعا زیادہ قبول ہوتی ہے کون بتائے گا ۔اللہ بتائے گا یا اسکا رسولؐ بتائے گا۔بس یہ دو سادہ سوال ہیں ۔ پوچھ لیجیے۔اس کے بعد خود رائے قائم کر لیجیے۔دین بڑی سادگی کے ساتھ آپ کے ساتھ معاملہ کرتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے بھی بتایا ہے اللہ تعالیٰ کے نبی نے بھی بتایا ہے کہ کون کون سے مقامات ہیں ۔جب دعا زیادہ قبول ہوتی ہے ۔کون کو ن سے اوقات ہیں جہاں دعا زیادہ قبو ل ہوتی ہے ۔یہ بات کہ فلاں شخص کے مزار پر دعا زیادہ قبول ہوتی ہے ۔قرآن میں کس جگہ لکھا ہوا ہے ؟ حدیث میں کس جگہ لکھا ہوا ہے ؟اگر نہیں لکھا ہوا تو آپ جو یہ بات کہہ رہے ہیں وہاں دعا زیادہ قبول ہوتی ہے یہ پھر خدا پر جھوٹ باندھ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ تو کچھ نہیں ہے ۔

(جاوید احمد غامدی)

جواب: اس معاملے میں استدلال کا طریقہ بہت سادہ ہے وہ اختیار کیجیے۔وہ یہ کہ آپ وہاں کیوں جارہے ہیں؟جانے والے سے پوچھئے۔کس لیے جارہے ہیں۔اس کا جو جواب ملے گا اس پر بات ہو گی دو جواب ہو سکتے ہیں۔ایک جواب یہ ہو سکتا ہے کہ میں ان سے مانگنے جا رہا ہوں ۔تو اس کے تو شرک ہونے میں کوئی شبہ نہیں ہے ۔دوسرا جواب یہ ہو سکتاہے کہ وہاں دعا زیادہ قبو ل ہوگی۔تو میں پوچھوںگا کہ اس کی دلیل ؟یہ بات کہ کہاں دعا زیادہ قبول ہوتی ہے کون بتائے گا ۔اللہ بتائے گا یا اسکا رسولؐ بتائے گا۔بس یہ دو سادہ سوال ہیں ۔ پوچھ لیجیے۔اس کے بعد خود رائے قائم کر لیجیے۔دین بڑی سادگی کے ساتھ آپ کے ساتھ معاملہ کرتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے بھی بتایا ہے اللہ تعالیٰ کے نبی نے بھی بتایا ہے کہ کون کون سے مقامات ہیں ۔جب دعا زیادہ قبول ہوتی ہے ۔کون کو ن سے اوقات ہیں جہاں دعا زیادہ قبو ل ہوتی ہے ۔یہ بات کہ فلاں شخص کے مزار پر دعا زیادہ قبول ہوتی ہے ۔قرآن میں کس جگہ لکھا ہوا ہے ؟ حدیث میں کس جگہ لکھا ہوا ہے ؟اگر نہیں لکھا ہوا تو آپ جو یہ بات کہہ رہے ہیں وہاں دعا زیادہ قبول ہوتی ہے یہ پھر خدا پر جھوٹ باندھ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ تو کچھ نہیں ہے ۔

(جاوید احمد غامدی)