فٹ بال ،ورلڈ کپ ۲۰۰۶

مصنف : عامر محمود

سلسلہ : کھیل ، کھلاڑی

شمارہ : جولائی 2006

جرمنی میں ہونے والے ورلڈ کپ ۲۰۰۶ کی مناسبت سے سوئے حرم کے لیے پاکستا ن کی نیشنل ٹیم کے سابق کیپٹن جناب عامر محمود کی خصوصی تحریر۔پاکستان میں فٹ بال کی حالت زار کے بارے میں جناب عامر محمود کا خصوصی انٹرویو ستمبر کے سوئے حرم میں ملاحظہ فرمائیے۔

            کھیلوں کی دنیا میں بلا شبہ فٹ بال وہ واحد کھیل ہے جو نہ صرف دنیا کے ہر ملک میں کھیلا جاتاہے بلکہ جس کو سب سے زیادہ مقبولیت بھی حاصل ہے اور جس کے ورلڈ کپ کاشدت سے انتظار بھی کیا جاتا ہے ۔دنیا کا شاید ہی کوئی ایسا ملک ہو جس کی فٹ بال ٹیم نہ ہو اور جو فیفا سے منسلک نہ ہو۔( فیفا سے مراد ہے ‘‘ فیڈریشن آف انٹر نیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن’’) فٹ بال کی یہ تنظیم ۱۹۳۰ میں یوراگوئے میں وجود میں آئی اورفٹ بال کے تمام عالمی میچ اسی کے زیر انتظام ہوتے ہیں ۔ دنیا کے ہر ملک میں اس کی مقامی شاخیں موجود ہوتی ہیں۔

            فٹ بال کاورلڈ کپ دنیا کا سب سے زیادہ معرو ف ا ورمقبول ایونٹ ہے ۔دنیا کے تمام ممالک کی ٹیمیں کسی نہ کسی حیثیت میں اس میں حصہ لیتی ہیں۔ اس کی مقبولیت اور اہمیت کااندازہ اس امر سے بخوبی کیا جا سکتاہے کہ ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راونڈ ورلڈ کپ سے دو برس قبل ہی شروع ہو جاتے ہیں۔جبکہ ورلڈ کپ ہر چار سال بعد منعقد کیا جاتاہے۔ اس لحاظ سے کسی بھی ٹیم کے لیے یہ اعزاز کی بات ہوتی ہے کہ اسے ورلڈ کپ میں شمولیت کاموقع ملے ۔پاکستان ہر بار کوالیفائنگ راونڈ میں حصہ لیتا ہے تا ہم اس کی ٹیم ابھی تک فائنل راونڈ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی۔برازیل ، جرمنی ، اٹلی ، انگلنڈ ، فرانس اورارجنٹینا دنیائے فٹ بال کے معروف ترین نام ہیں۔برازیل وہ واحد ملک ہے جس کی ٹیم چاربار ورلڈ کپ جیت چکی ہے ۔جبکہ اٹلی اور جرمنی نے تین تین بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے ۔

            اب تک ہونے والے ورلڈ کپ کی تفصیل درج ذیل ہے ۔

۱۹۳۰۔ پہلا ورلڈ کپ ، مقام یوراگوئے ، چیمپئن یوراگوئے

۱۹۳۴۔ دوسرا ورلڈ کپ ، مقام اٹلی ، چیمپئن اٹلی

۱۹۳۸۔ تیسرا ورلڈ کپ ، مقام فرانس ، چیمپئن اٹلی

۱۹۵۰۔ چوتھا ورلڈ کپ ، مقام برازیل ، چیمپئن یوراگوئے

۱۹۵۴۔ پانچواں ورلڈ کپ ، مقام سوئٹزر لینڈ، چیمپئن جرمنی

۱۹۵۸۔ چھٹا ورلڈ کپ ، مقام سویڈن ، چیمپئن برازیل

۱۹۶۲۔ ساتواں ورلڈ کپ ، مقام چلی ، چیمپئن برازیل 

۱۹۶۶۔ آٹھواں ورلڈ کپ ، مقام انگلنڈ ، چیمپئن انگلنڈ

۱۹۷۰۔ نواں ورلڈ کپ ، مقام میکسیکو ، چیمپئن برازیل

۱۹۷۴۔دسواں ورلڈ کپ ، مقام مغربی جرمنی ، چیمپئن مغربی جرمنی

۱۹۷۸۔ گیارھواں ورلڈ کپ ، مقام ارجنٹینا ، چیمپئن ارجنٹینا

۱۹۸۲۔ بارھواں ورلڈ کپ ، مقام سپین، چیمپئن اٹلی

۱۹۸۶۔ تیرھواں ورلڈ کپ ، مقام میکسیکو ، چیمپئن ارجنٹینا

۱۹۹۰۔ چودھواں ورلڈ کپ ، مقام اٹلی ، چیمپئن جرمنی

۱۹۹۴۔ پندرھواں ورلڈ کپ ، مقام امریکہ ، چیمپئن برازیل

۱۹۹۸۔ سولھواں ورلڈ کپ ، مقام فرانس ، چیمپئن فرانس

۲۰۰۲۔ سترھواں ورلڈ کپ ، مقام جاپان، کوریا ، چیمپئن برازیل

۲۰۰۶۔ اٹھارواں ورلڈ کپ ، مقام جرمنی ، چیمپئن ؟