نعت


مضامین

 میں ایک نعت کہوں سوچتا ہوں کیسے کہوں میں ایک نعت کہوں سوچتا ہوں کیسے کہوں ہے مضطرب سی تمنا کہ ایک نعت کہوں میں اپنے زخموں کے گلشن سے تازہ پھول چنوں  پھر ان پہ شبنمِ اشکِ سحر گہی چھڑکوں  پھر ان سے شعرکی لڑیاں پرو کے نعت کہوں  میں...


اے میرے نبی صدق و صفا! اے میرے نبی صدق و صفا!  جب دل پہ شب غم چھاتی ہے اور دل کی شب غم میں کوئی جب برق بلا لہراتی ہے  اور برق بلا جب بن کے گھٹا باران شرر برساتی ہے ایسے میں تڑپ اٹھتا ہے یہ دل، ایسے میں تیری یاد آتی ہے! اے میرے نبی صدق و صفا...


جَل رہا ہے مْحمّد کی دہلیز پر ، دل کو طاقِ حرم کی ضرورت نہیں میرے آقا کے مجھ پر ہیں اتنے کرم اب کسی کے کرم کی ضرورت نہیں ہر طلوعِ سحر جن کے سائے تلے، جن کی آہٹ سے نبضِ دو عالم چلے اْن کے قدموں سے لگ کر ہوں بیٹھا ہوا مجھ کو جاہ و حشم کی ضرورت نہ...


  اک رند ہے اور مدحتِ سلطان مدینہ ہاں کوئی نظر رحمتِ سلطان مدینہ   دامانِ نظر تنگ و فراوانیِ جلوہ اے طلعتِ حق طلعتِ سلطانِ مدینہ   اے خاکِ مدینہ تری گلیوں کے تصدق تو خلد ہے تو جنتِ سلطان مدینہ   اس طرح کہ ہر سانس ہو م...


  ہو چاہے اک زمانہ کسی رہنما کے ساتھ ہم ہیں قسم خدا کی فقط مصطفیٰ کے ساتھ   منزل پہ ہم نہ پہنچے تو پہنچے گا اور کون  ہم جادہء سفر میں ہیں کس پیشوا کے ساتھ   یہ ساری کائنات ہے لولاک آشنا منسوب ہر چراغ ہے نور الہدیٰ کے ساتھ ...


  نعت رسول کریم ﷺ حضور مجھ سے کوئی ایسی نعت ہو جائے  جو میرے واسطے وجہ نجات ہو جائے    قریب مرگ مدینے جو میں پہنچ جاؤں وہیں پہ ختم مری یہ حیات ہو جائے   کبھی ہو خواب میں دیدار آپ کا بھی نصیب  میں لب سے کچھ نہ کہوں اور با...


نعت رسول کریم پیمبروں کے بیانوں میں گونجنے والا وہ نام سارے زمانوں میں گونجنے والا بس ایک نام انہی کا خدا کے نام کے بعد مؤذنوں کی اذانوں میں گونجنے والا ہے اسمِ سیّد و سالار و سرورِ عالم دلوں میں ، ذہنوں میں ، جانوں میں گونجنے والا بہ شکل...


  نعت رسول کریم ﷺ چاند تارے ہی کیا دیکھتے رہ گئے ان کو ارض و سماء دیکھتے رہ گئے  ہم درِ مصطفیٰ دیکھتے رہ گئے نور ہی نور تھا دیکھتے رہ گئے جب سواری چلی جبرئیلِ امیں صورتِ نقشِ پا دیکھتے رہ گئے وہ گئے عرش پر اور روح الامیں ...


نعت رسولِ کریمﷺ ذرہ ذرہ ، عشقم عشقم. صلی اللہ علیہ و سلم  دھیرے دھیرے ، مدھم مدھم. صلی اللہ علیہ و سلم باغ بغیچہ ، روح دریچہ ، ذہن کا غنچہ ، جسم کی کھیتی قطرہ قطرہ ، شبنم شبنم. صلی اللہ علیہ و سلم. کلمہ کلمہ، لفظ ومعنی، نوکِ قلم اور حرف کا پی...


نعت رسول اکرم ﷺ کاش میں دورِ پیغمبر میں اْٹھایا جاتا باخْدا قدموں میں سرکار کے پایا جاتا ساتھ سرکار کے غزوات میں شامل ہوتا اْن کی نْصرت میں لہو میرا بہایا جاتا اور ریت کے زروں میں اللہ بدل دیتا مجھے اور مجھے راہِ محمد میں بچھایا جاتا خاک ہو...


  نعت رسول اکرمﷺ وہ کون سی منزل تھی کل رات جہاں میں تھا ہر چیز ہی بسمل تھی ، کل رات جہاں میں تھا کس شان کی محفل تھی ، کل رات جہاں میں تھا کونین کا حاصل تھی ، کل رات جہاں میں تھا ذروں کی جبینوں پر تاروں کا گماں گرا ہر شے مہِ کا...


    نعتِ رسول کریمﷺ دل سے جو آپ کا نہیں ہوتا  وہ حقیقت سے آشنا نہیں ہوتا عشق میں جو فنا نہیں ہوتا  دل وہ پھر کام کا نہیں ہوتا وہ خدا سے کبھی نہیں ملتا  آپ سے جو ملا نہیں ہوتا میں کراچی میں ، وہ مدینے میں یہ کوئی فاصلہ...