حمد

مصنف : فروغ روہوي

سلسلہ : حمد

شمارہ : ستمبر 2023

حمد رب جليل

ہميشہ سے افضل، ہميشہ سے اعلی خد اتھا ، خدا ہے ، خدا ہی رہے گا

قديم و بزرگ و عظيم اور بالا خد اتھا ، خدا ہے ، خدا ہی رہے گا

زميں، آسماں، كہكشاں ، چاند،سورج ، گلستان و صحرا ، ندی ، جھيل ، ساگر

گھڑی بھر ميں سب كچھ بنا دينے والا، خد اتھا ، خدا ہے ، خدا ہی رہے گا

جو ممكن نہيں تجھ سے ممكن ہے مولا، ترے لفظ كن ميں عجب گن ہے مولا

بنا دينے والا ، مٹا دينے والا، خد اتھا ، خدا ہے ، خدا ہی رہے گا

وہ چاہے تو سورج كو بے نور كر دے ، پہاڑوں كو ہلنے پہ مجبور كر دے

ہر اك فن ميں يكتا ، ہنر ميں نرالا، خد اتھا ، خدا ہے ، خدا ہی رہے گا

فلك كيا ، خلا كيا ، زميں كيا،سمك كيا ، مكاں ، لامكاں كيا، ديار حرم كيا

درون كليسا ، درون شوالہ خد اتھا ، خدا ہے ، خدا ہی رہے گا

اسی كی بدولت ہے دنيا كی رونق، اسے خود نمائی  ہے زيبا،وہ برحق

كہ خلاق گل كا ، شجر كا ، ثمر كا، خد اتھا ، خدا ہے ، خدا ہی رہے گا

فراغ اس كا فضل و كرم ہے وگرنہ نگاہوں ميں چھايا ہي رہتا اندھيرا

چمك روح و دل كی، نظر كا اجالا خد اتھا ، خدا ہے ، خدا ہی رہے گا

فروغ روہوی